• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ترکی کی مسجد کا 'قبلہ' 37 برس بعد درست کردیا گیا

شائع October 18, 2018
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ترکی میں ایک مسجد میں نمازی تقریباً 4 دہائیوں تک غلط رخ پر نمام پڑھتے رہے لیکن نئے امام نے اس غلطی کی نشاندہی کردی۔

دی انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک اخبار ڈیلی صباح نے بتایا کہ ترکی کے مغربی صوبے یلووا میں قائم مسجد کی تعمیر میں ایک اہم غلطی سامنے آئی جس میں نمازی حضرات جنہیں قبلہ رخ ہونا تھا، وہ قبلے سے 33 ڈگری غلط سمت میں سجدہ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: قبلے کی سمت جاننے میں مددگار گوگل ایپ

تاہم مسجد میں گزشتہ سال تعینات ہونے والے امام نے مسجد کی تعمیر اور اس کے غلط سمت ہونے کی اطلاعات پر مقامی علماء کرام سے مشاورت کی۔

علماء کرام نے مسجد کے حوالے سے اطلاعات کی تصدیق کی اور کہا کہ 1981 میں جب مسجد کی تعمیر کی جارہی تھی تب سے ہی اس کا محراب غلط جگہ پر تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ سرزمین: ایک پاکستانی کا سفرِ اسرائیل

مسجد کے امام نے فوری طور پر کارپٹ پر سفید پٹیاں لگا کر نمازیوں کو صحیح سمت میں نماز پڑھنے کی ہدایت جاری کی۔

امام کا کہنا تھا کہ ہم نے اس صورتحال کے حوالے سے علماء کرام سے بات کی ہے جنہوں نے ہمارے اقدام پر مثبت رد عمل دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024