• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور عالمی اعزاز

شائع October 18, 2018
پاکستانی فلم ساز 2 بار آسکر بھی جیت چکی ہیں—فوٹو: شرمین عبید چنائے انسٹاگرام
پاکستانی فلم ساز 2 بار آسکر بھی جیت چکی ہیں—فوٹو: شرمین عبید چنائے انسٹاگرام

فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ‘آسکر’ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے اپنی منفرد سوچ اور کام کے پیش نظر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

39 سالہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کو اس بار امریکا کے ادارے ‘تالبرگ فاؤنڈیشن’ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شرمین عبید چنائے کو منفرد خیالات اور موضوعات کے انتخاب پر امریکا کے اسی ادارے نے ہر سال دیے جانے والے اپنے عالمی ایوارڈ ‘ایلیسن گلوبل لیڈرشپ پرائز 2018’ سے نوازا۔

شرمین عبید چنائے کی فلم اکیڈمی کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ میں اس پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی فلم ساز کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

شرمین عبید چنائے کے علاوہ امریکا کے تالبرگ فاؤنڈیشن نے یہ ایوارڈ دیگر 2 افراد کو بھی دیا ہے۔

تالبرگ فاؤنڈیشن ‘ایلیسن گلوبل لیڈر شپ’ کا ایوارڈ ہر سال دیتا ہے، جس کے لیے دنیا کے درجنوں ممالک کے افراد سے آن لائن درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔

درخواستیں بھیجنے والے افراد میں سے صرف تین افراد کو تالبرگ فاؤنڈیشن کی 10 رکنی کمیٹی ایوارڈ کے لیے منتخب کرتی ہے۔

ایوارڈ جیتنے والے ہر امیدوار کو 50 ہزار امریکی ڈالر کی رقم سمیت سند بھی دی جاتی ہے۔

یہ ایوارڈ ہر سال دنیا کے ان افراد کو دیا جاتا ہے جو معاشرے میں کام کرنے کی غرض سے منفرد خیالات اور سوچ کے تحت کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

تالبرگ فاؤنڈیشن کا قیام 1981 میں عمل میں آیا، جس کے بعد اس تنظیم نے دنیا بھر میں سماجی تبدیلی کے لیے کوشاں افراد کے لیے ‘ایلیسن گلوبل لیڈر شپ ایوارڈ’ کا آغاز کیا۔

2018 کے ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے شرمین عبید چنائے سمیت مجموعی طور پر 3 افراد کو منتخب کیا گیا۔

شرمین عبید چنائے اس سے پہلے فلمی دنیا کا معتبر ایوارڈ آسکر بھی 2 بار جیت چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور آسکر ایوارڈ

شرمین عبید چنائے کو پہلا آسکر ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ‘سیونگ دی فیس’ 2012 میں دیا گیا، جبکہ انہیں دوسرا آسکر ایوارڈ ان کی فلم ‘اے گرل ان دی ریور’ پر 2015 میں دیا گیا۔

شرمین عبید چنائے نے 6 ایمی ایوارڈز سمیت دیگر فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے ہیں، جب کہ وہ ٹائم میگزین کی 100 متاثر کن شخصیات میں بھی شامل ہوچکی ہیں۔

شرمین عبید چنائے نے اب تک 26 مختلف دستاویزی،اینیمیٹڈ اور شارٹ فلموں کو پیش کیا ہے اور انہیں سارک فلم ایوارڈ سمیت گلیمرس، لکس اسٹائل اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024