• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

’زندگی میں اس وقت میرا سارا فوکس صرف اداکاری اور فلموں پر ہے‘

شائع October 18, 2018
بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کا سارا فوکس صرف اپنی فلموں اور اداکاری پر ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں رنوی سنگھ کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میں ان فلموں پر فوکس کررہا ہوں جن پر میں کام کررہا ہوں، میں ایک کے بعد ایک فلم کی شوٹنگ کررہا ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اتنے بہترین پروجیکٹس ملے ہیں اور میں ان کی قدر کرتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیاریاں شروع

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں چاہتا ہوں اپنے کیریئر میں بہترین فلمیں بنا کر فلم سازی میں اپنا کردار ادا کروں، اس لیے اس وقت میرا سارا فوکس صرف میرے کام اور فلموں پر ہے‘۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ نے 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بولی وڈ میں انٹری کی۔

اس کے بعد وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ بنے جن میں ’لوٹیرا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پدماوت‘، ’باجی راؤ مستانی‘، لیڈیز ورسز رکی بہل‘ اور ’رام لیلا‘ شامل ہیں۔

رنویر سنگھ اس وقت ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘، روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ اور کبیر خان کی فلم ’83‘ میں مصروف ہیں۔

اداکار کا یہ بھی ماننا تھا کہ بولی وڈ میں اپنی جگہ بنانا ان کے لیے کافی مشکل تھا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں خوب وائرل ہیں، تاہم انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

یی تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔

رپورٹس تھیں کہ یہ دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم اب ایسی خبریں بھی ہیں کہ ان کی شادی ملتوی کرکے اگلے سال رکھنے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024