• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'عباس ہر بار صرف 6 گیندوں کے اندر ہی مجھے آؤٹ کر دیتے'

شائع October 18, 2018 اپ ڈیٹ October 20, 2018
محمد عباس اب کیریئر میں تین مرتبہ ایک اننگز میں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
محمد عباس اب کیریئر میں تین مرتبہ ایک اننگز میں 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستانی فاسٹ باؤلر عباس کو ستائش سے نواز دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عباس نے 33رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جس کے باعث آسٹریلین ٹیم صرف 145رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

فاسٹ باؤلر کی اس عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اننگز میں 137رنز کی برتری حاصل کی اور دن کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنا کر مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: اظہر کو آؤٹ قرار کیوں نہیں دیا؟ آسٹریلین کپتان الجھن کا شکار

محمد عباس نے دبئی ٹیسٹ میں بھی 7 وکٹیں لی تھیں اور اب تک سیریز کی تین اننگز میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان نے عباس کی شاندار باؤلنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک سال تک محمد عباس دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جب بھی مجھے باؤلنگ کرتے، تو صرف 6 گیندوں کے اندر ہی مجھے آؤٹ کر دیتے۔

سابق انگلش کپتان نے یہاں تک کہا کہ میرے خیال سے مجھے آپ سب کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ وہ ایک ایسے باؤلر ہیں کہ جن کے سامنے ’میری پینٹ گیلی‘ ہو جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: حارث سہیل ٹیسٹ کرکٹ کے بدترین ریکارڈ 'کنگ پیئر' سے بال بال بچ گئے

یاد رہے کہ عباس نے کیریئر میں تیسری مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا اور اسی دوران وہ پاکستان کی جانب سے دوسرے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن گئے جبکہ اس فہرست میں وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد بھی ان کے ہم پلہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024