• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان جاں بحق

شائع October 17, 2018
— فوٹو: اے پی/فائل
— فوٹو: اے پی/فائل

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے فتح کَدال میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے دوران جاں بحق کیا گیا۔

جاں بحق نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت معراج بنگارو کے نام سے ہوئی جو فتح کدال کے ہی رہائشی تھے۔

واقعے کے بعد ضلع سری نگر میں تمام تعلیمی ادارے احتجاجاً بند کر دیئے گئے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

سرکاری عہدیدار نے ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا بڑا آپریشن، گھر گھر تلاشی

دوسری جانب اسی علاقے میں حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں خاتون سمیت 42 کشمیری جاں بحق ہوئے تھے۔

ستمبر کے مہینے میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں کے نتیجے میں 5 خواتین بیوہ جبکہ 12 بچے یتیم ہوئے۔

قبل ازیں اگست میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کشمیر میں جاری تشدد میں گزشتہ دہائی میں تیزی سے کمی آئی تھی لیکن گزشتہ سال بھارتی فوج کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن آل آؤٹ کے نتیجے میں 350 اموات ہوئیں اور وادی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024