• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے ہی دن کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے

شائع October 16, 2018 اپ ڈیٹ October 19, 2018
آسٹریلین کرکٹرز شاندار اسپیل کرنے پر نیتھن لایون کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی
آسٹریلین کرکٹرز شاندار اسپیل کرنے پر نیتھن لایون کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلین باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی سیشن میں 57رنز پر آدھی ٹیم گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی اور اس تباہی کے ذمے دار آسٹریلین اسپنر نیتھن لایون تھے۔

پاکستان کی ٹیم کا 57رنز پر صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا لیکن پھر اسی اسکور پر پاکستانی ٹیم بغیر کسی رن کے اضافے کے مزید 4وکٹیں گنوا بیٹھی۔

مزید پڑھیں: فخرزمان پاکستان کے بدقسمت کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اس کے ٹاپ آرڈر کی 4وکٹیں اسکور میں بغیر کسی رن کے اضافے کے گر گئی ہوں۔

یہ آسٹریلین کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ انہوں نے چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر کے بلے باز کو کھاتا کھولے بغیر ہی آؤٹ کیا ہو کیونکہ حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ محض ساتواں ایسا موقع ہے کہ چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر کے بلے باز کوئی بھی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹے ہوں۔

نیتھن لایون نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے صرف 6 گیندوں کے دوران 4وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح انہوں نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ میچ کے پہلے سیشن میں 4وکٹیں حاصل کیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ وہ گزشتہ 10سال کے دوران ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں چار وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی میں پاکستان کے 282رنز، سرفراز اور فخر سنچریوں سے محروم

میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان کے 282رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے دو وکٹیں گنوا کر 20رنز بنائے تھے، اس طرح یہ پہلا موقع ہے کہ ابوظہبی میں کسی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 12وکٹیں گری ہوں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024