• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بوائے فرینڈ نے ماڈل کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی

شائع October 16, 2018
20 سالہ مانسی ڈکشٹ کا تعلق راجستھان سے تھا—فوٹو: انسٹاگرام
20 سالہ مانسی ڈکشٹ کا تعلق راجستھان سے تھا—فوٹو: انسٹاگرام

بھارت میں جہاں ان دنوں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کو سامنے لا رہی ہیں، وہیں ممبئی میں ایک ماڈل کو بیہمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق ایک ملزم کو اپنی گرل فرینڈ ماڈل کا قتل کرکے اس کی لاش سوٹ کیس میں بند کرکے پھینکنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،جب کہ انہوں نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے بنگر نگر پولیس تھانے کے بیہمانہ طریقے سے قتل کی گئی 20 سالہ ماڈل مانسی ڈکشٹ کو ان کے اپنے ہی بوائے فرینڈ نے گزشتہ روز قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو سوٹ کیس میں ڈال کر پھینک دیا۔

ماڈل کی لاش کو اپنے گھر بھجوا دیا گیا—فوٹو: مانسی ڈکشٹ انسٹاگرام
ماڈل کی لاش کو اپنے گھر بھجوا دیا گیا—فوٹو: مانسی ڈکشٹ انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ مانسی ڈکشٹ کو ان کے دوست سید مزمل حسین نے قتل کیا، جن کے ساتھ ان کی کچھ وقت قبل ہی انٹرنیٹ کے ذریعے دوستی ہوئی تھی اور دونوں ملزم کے فلیٹ میں ملتے رہتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ماڈل مانسی ڈکشت کا تعلق ریاست راجستھان سے تھا اور وہ کچھ وقت قبل ہی ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کے لیے ممبئی منتقل ہوئی تھیں۔

ممبئی منتقل ہونے کے بعد مانسی ڈکشٹ اور مزمل حسین کی انٹرنیٹ کے ذریعے دوستی ہوئی،جس کے بعد دونوں ملتے رہے۔

پولیس نے بتایا کہ مانسی ڈکشٹ کے قتل کی اطلاع ایک ٹیکسی ڈرائیور نے دی، جس کے ذریعے ملزم سید مزمل نے ماڈل کی لاش کو سوٹ کیس میں ڈال کر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خالی جگہ پر پھینکنے کا کام سر انجام دیا۔

پولیس کے مطابق سید مزمل نے جس ٹیکسی ڈرائیور کی خدمات حاصل کیں، اس نے مزمل کو خالی جگہ پر چھوڑنے کے بعد چھپ کر سارا منظر دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے دیکھا کہ سید مزمل سوٹ کیس کو سنسان خالی پلاٹ میں چھوڑ کر رکشہ میں بیٹھ کر سوار ہوگئے، جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع دی،جس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سوٹ کیس کو حراست میں لیا۔

ماڈل نے چند ڈراموں میں بھی کام کیا تھا—فوٹو: مانسی ڈکشٹ انسٹاگرام
ماڈل نے چند ڈراموں میں بھی کام کیا تھا—فوٹو: مانسی ڈکشٹ انسٹاگرام

ابتدائی تفتیش کے بعد سید مزمل کو گرفتار کرلیا گیا،جس نے بعد ازاں ماڈل کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو سوٹ کیس میں بند کرکے پھینکنے کا اعتراف بھی کیا۔

ماڈل کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا،تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کو کیوں قتل کیا۔

20 سالہ مانسی ڈکشٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس نے چند ٹی وی ڈراموں سمیت ٹی وی کمرشلز اور برانڈ کی تشہیر کے کچھ منصوبوں میں بھی کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024