• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’اے بی سی ڈی 3‘ سلمان کا پتہ صاف اور کترینہ کیف پاکستانی ڈانسر

شائع October 16, 2018
فلم 8 نومبر 2019 میں ریلیز ہوگی—فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 8 نومبر 2019 میں ریلیز ہوگی—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں ڈانس پر مبنی سب سے بڑی فلم سیریز ’اے بی سی ڈی‘ کی نئی فلم کی پروڈکشن پر اس وقت کام جاری ہے۔

فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق ’اے بی سی ڈی 3‘ میں کترینہ کیف اور ورن دھون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں ورن دھون بھارتی جبکہ کترینہ پاکستانی ڈانسر بنیں گی، جو ایک دوسرے سے ایک بین الاقوامی ڈانس مقابلے میں ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خبریں تھیں کہ کترینہ فلم میں پاکستانی لڑکی بنیں گی، تاہم اب ان افواہوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی لڑکی کی ’اے بی سی ڈی 3‘

ماضی میں ایسی بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز بھی اس فلم کا حصہ بنیں گے، تاہم اب ورن دھون کی ایک ٹویٹ سے اندازہ ہوگیا ہے کہ سلمان اور جیکولین اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دے رہے ہیں، جو اس سے قبل اس سیریز کی دونوں فلموں کو بھی ڈائیریکٹ کرچکے ہیں۔

بھوشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ڈانسر پرابھودیوا، دھرمیش یلندے، راگھو جویل اور پنیت پاٹھک نامی ڈانسرز بھی کام کریں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2019 کی شروعات میں ہوگا، جسے اس ہی سال 8 نومبر کو ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کا معاوضہ کترینہ کیف سے 5 گنا زیادہ

خیال رہے کہ فلم ’اے بی سی ڈی‘ (اینی بڈی کین ڈانس) 2013 میں ریلیز ہوئی تھی، جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد فلم ساز نے اگلے حصے کے لیے نامور اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا، جس کے بعد ’اے بی سی ڈی 2‘ میں باقی ڈانسرز کے ساتھ اداکار ورن دھون اور شردہا کپور کو کاسٹ کیا گیا، یہ فلم 2015 میں سامنے آئی جو باکس آفس پر پہلی فلم سے زیادہ کامیاب رہی۔

اور اب اس فلم کے تیسرے حصے میں ورن دھون کے ساتھ شردہا کپور کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا ہے، جو بہترین ڈانسر بھی مانی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024