• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ابوظہبی ٹیسٹ میں شائقین کے لیے داخلہ مفت ہو گا

شائع October 16, 2018
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 کے بعد ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا— فائل فوٹو: اے پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 کے بعد ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا— فائل فوٹو: اے پی

ابوظہبی میں کھیلوں کے فروغ اور زیادہ تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی غرض سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 140اوورز بیٹنگ کر کے میچ ڈرا کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’میرے اور مکی آرتھر کے درمیان اب کوئی اختلافات نہیں‘

آج سے ابوظہبی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جس کے لیے عوام کو مفت داخلہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ابوظہبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ باؤچر نے کہا کہ عوام کو مفت داخلہ دینے کا فیصلہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مختلف ثقافتوں کے لوگ اسٹیڈیم میں آ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور ٹیسٹ میچ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد یقینی بنانے کے لیے ابوظہبی کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'کوبرا سانپ' نے انگلش کرکٹ ٹیم کی پریکٹس میں خلل ڈال دیا

یہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 کے بعد ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔

ٹیسٹ میچ کے بعد عالمی نمبر ایک پاکستان اور عالمی نمبر تین آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان مکمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024