• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بچے کی ولادت کی خبروں پر شعیب ملک کی وضاحت

شائع October 15, 2018 اپ ڈیٹ October 17, 2018
سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت کی خبریں وائرل ہوگئیں—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
سوشل میڈیا پر جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت کی خبریں وائرل ہوگئیں—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اور ان کے مداح جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں۔

جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار جہاں، ان دونوں کے اہل خانہ کو ہے، وہیں پاکستان اور بھارت کے ٹینس اور کرکٹ پرستار بھی اس حوالے سے منتظر ہیں۔

اگرچہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں پہلے ہی گردش میں تھیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں بچے کی پیدائش اکتوبر کے وسط تک متوقع ہے۔

تاہم 13 اور 14 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اچانک شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں وائرل ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی

سوشل میڈیا پر بچے کی ولات کے حوالے سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد مجبورا شعیب ملک کو وضاحت کرنی پڑی اور انہوں نے ٹوئیٹ کے ذریعے خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

شعیب ملک نے مختصر ٹوئیٹ میں بچے کی ولادت کے حوالے سے خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ان کے ہاں ننھے میاں کی آمد ہوگی وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

کرکٹر نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔

بچے کی ولادت کے حوالے سے وضاحت کرنے سے ایک روز قبل ہی ثانیہ مرزا نے ان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں دونوں گارمنٹ کی تشہیر کرتے نظر آئے تھے۔

تصویر میں دونوں میاں بیوی کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک نے بچے کی ولادت کے حوالے سے چھٹیاں لے رکھی ہیں، انہوں نے پہلے یہ بتایا تھا کہ وہ اپنے ہاں پہلے بچے کی ولادت کے موقع پر چھٹیاں لیں گے۔

شعیب ملک نے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ ان کے بچے کی شہریت سے متعلق سوالات غیر ضروری ہیں، کیوں کہ ان کے بچے پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ کسی تیسرے ملک کے شہری ہوں گے۔

ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ان کے بچوں کے نام کے آخر میں ‘مرزا ملک’ لکھا جائے گا، تاکہ ان کے بچے دونوں خاندان کے ناموں کو آگے لے کر چلیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ شعیب ملک کی خواہش ہے کہ اُن کے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024