• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

شائع October 15, 2018
دونوں نے رواں برس 19 مئی کو شادی کی تھی—فوٹو: دی انکوئسٹر
دونوں نے رواں برس 19 مئی کو شادی کی تھی—فوٹو: دی انکوئسٹر

رواں برس 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ہاں آئندہ برس تک پہلے بچی کی پیدائش متوقع ہے۔

6 ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے جوڑے سے متعلق گزشتہ چند ہفتوں سے برطانوی و امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ میگھن مارکل امید سے ہیں۔

گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو برطانوی اخبار ‘ایکسپریس’ نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ میگھن مارکل حاملہ ہیں، شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں، جب انہیں ڈھیلے لباس میں دیکھا گیا۔

تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی، لیکن اب برطانوی شاہی محل نے خود اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نوشادی شدہ جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچی کی پیدائش متوقع ہے۔

شاہی محل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کینزنگٹن پیلس سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جوڑا بچے کی امید سے ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہی محل یہ بتانے میں خوشی اور اعزاز محسوس کر رہا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس اور ڈچز آف سسیکس کے ہاں آئندہ برس کے موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

شاہی محل کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں موجود جوڑے کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

گزشتہ چند ہفتوں سے میگھن کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش میں تھیں—فائل فوٹو: ایکسپریس برطانیہ
گزشتہ چند ہفتوں سے میگھن کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش میں تھیں—فائل فوٹو: ایکسپریس برطانیہ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024