• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

جنگل کا بادشاہ کون! خبیب کا ناقابلِ شکست باکسر کو چیلنج

شائع October 15, 2018 اپ ڈیٹ October 17, 2018
روسی باکسر خبیب  نے گزشتہ لڑائی میں مک گریگر کو شکست سے دوچار کیا تھا—فائل فوٹو
روسی باکسر خبیب نے گزشتہ لڑائی میں مک گریگر کو شکست سے دوچار کیا تھا—فائل فوٹو

حال ہی میں مکس مارشل آرٹ کے آئرش باکسر مک گریگر کو شکست کا ذائقہ چکھانے والے باکسرخبیب نورماگومیدوف نے اب فلائیڈ مے ویدر کو ہرانے پر نظریں جمادیں۔

بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روسی باکسرکے پروموٹر کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں کہ ’چلو اٹھو فلائیڈ ، اب ہمیں لڑنا ہے‘۔

خیال رہے کہ روسی باکسر نے میک گریگور کو 6 اکتوبر کو شکست دی تھی جو گزشتہ برس فلائیڈ مےویدر کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد اپنا پہلا میچ لڑ رہے تھے۔

View this post on Instagram

Look who I ran into at tonight’s fights in Russia.

A post shared by Leonard Ellerbe (@leonardellerbe) on

یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ روسی باکسرخبیب کا اب تک کا ریکارڈ 0-27 ہے جبکہ انہوں نے جس امریکی باکسر کو چیلینج کیا ہے ان کا ریکارڈ اب تک 0-50 ہے یعنی دونوں باکسرز کو اب تک لڑی جانے والی تمام لڑائیوں میں سے ایک میں بھی شکست نہیں ہوئی۔

گزشتہ لڑائی میں خبیب نے میک گریگور کو جیت سے قبل ایک طاقتور مکا رسید کر کے ان کی گردن دبوچ لی تھی جس سے وہ بالکل بےبس ہوگئے تھے۔

ادھر فلائیڈ مےویدر اور مک گریگر کی لڑائی کے دسویں راؤنڈ میں امریکی باکسر آئرش باکسر کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جس کا حوالہ دیتے ہوئے خبیب کا کہنا تھا کہ ’ میں ہی بادشاہ ہوں کیوں کہ وہ مک گریگر کو گرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے لیکن میں نے انہیں چت کردیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: انہوں نے میرے مذہب کے بارے میں بات کی، تب ہی انہیں مارا، مسلمان فائٹر

یاد رہے کہ لاس ویگاس میں ہونے والی لڑائی کے دوران مشتعل ہوجانے پر خبیب اور میک گریگر ، دونوں کو نیواڈا اسٹیٹ اتھلیٹ کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک معطلی کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024