• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ضمنی انتخابات کے نتائج آنے والے وقت کیلئے ایک پیغام ہیں، نواز شریف

شائع October 15, 2018

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے 50، 60 دنوں میں ضمنی انتخابات کا اس طرح کا نتیجہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آیا ہے اور یکسر سب کچھ بدلا ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 4،4 نشستوں پر کامیاب

انہوں نے کہا کہ میں جیل میں رہا، شہباز شریف جیل میں ہیں اور جس طرح کے مقدمے ہم دونوں پر بنائے گئے ہیں، وہ پوری دنیا جانتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام نے مسلم لیگ(ن) کو جوق درجوق ووٹ دیا، جو ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے، سب اس ملک کی خیر مانگیں، اللہ کے فضل و کرم سے آگے حالات بدل جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہم نے تحریک انصاف کی نشستیں جیتی جبکہ روالپنڈی کی نشست پر ہماری فتح ہی ہوئی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قیادت خواجہ سعد رفیق کے ساتھ جو سلوک ہورہا وہ سب کو پتا ہے میں اور شاہد خاقان عباسی غداری کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں لیکن قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جانفشانی سے اپنا فرض ادا کیا، چار سالوں میں ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، ہمارے زمانے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی لوگ خوش تھے لیکن نئی حکومت کے 50 دنوں میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور غریب خوش تھا کہ مہنگائی نہیں ہے اور آج انہی لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کامیابیوں سے ہمکنار ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 4،4 نشستیں حاصل ہوئی تھیں اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چھوڑی گئی این اے 131 لاہور کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024