• KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.9°C
  • LHR: Clear 16.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.4°C
Live Election 2018

آر ٹی ایس کے ذریعے قومی اسمبلی کے 20 فیصد حلقوں کے نتائج موصول

شائع October 14, 2018

رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے ذریعے قومی اسمبلی کی 4079 میں سے 818 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی اسمبلی کے 6 حلقوں پر برتری حاصل ہے۔

قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 2 جبکہ مسلم لیگ (ق) کو بھی 2 حلقوں پر برتری حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 1764 میں سے 157 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہوئے جس میں تحریک انصاف کو 6، آزاد امیدواروں کو 2 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 1 نشست پر برتری حاصل ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 1130 میں سے 89 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آر ٹی ایس کے ذریعے موصول ہوئے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 198 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موصول ہوا۔

آر ٹی ایس کے ذریعے سندھ اسمبلی کے کسی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ اب تک موصول نہیں ہوا۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025