• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

نواز شریف بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

شائع October 14, 2018
سابق وزیراعظم نواز شریف سے ووٹنگ عملہ شناختی کارڈ طلب کررہا ہے، فوٹو: ڈان نیوز
سابق وزیراعظم نواز شریف سے ووٹنگ عملہ شناختی کارڈ طلب کررہا ہے، فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیرِاعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف قومی شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے۔

نواز شریف ضمنی انتخاب کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچے تھے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کے ساتھ ان کے بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں شریف فیملی سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کے ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔

نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے نے ووٹ کاسٹ کیا لیکن نواز شریف کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ کے عملے نے سابق وزیرِ اعظم کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔

بعدِ ازاں نواز شریف ووٹ ڈالے بغیر ہی واپس گھر روانہ ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024