• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

عظیم بلے باز ’ایشین بریڈمین‘ ظہیر عباس عارضہ قلب میں مبتلا

شائع October 14, 2018 اپ ڈیٹ October 17, 2018
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ظہر عباس — فوٹو، فائل
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ظہر عباس — فوٹو، فائل

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور عظیم بلے باز ظہر عباس عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔

ظہیر عباس کو دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک طویل آپریشن ہوا جس میں ان کی اینجیوگرافی کی گئی اور ان کے دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

ظہیر عباس کو آپریشن کے بعد دل کے عارضے کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق ظہیر عباس کے بھائی کا کہنا ہے کہ 71 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو 12 اکتوبر کو دل میں تکلیف کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بغیر کوئی دیر کیے اینجیو گرافی کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ظہیر عباس کے دل کی شریانیں بند ہوچکی تھیں۔

آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں کئی مسائل کا سامنا تھا لیکن اب انہیں سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت میں بدستور بہتری آرہی ہے۔

ظہیر عباس کے بھائی نے ایشین بریڈمین کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ ظہیر عباس 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے 44.79 کی اوسط سے 5 ہزار 62 رنز اسکور کر چکے ہیں، جس میں 12 سنچریاں بھی شامل ہیں،

ایشین بریڈ مین کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 274 رنز ہے جو انہوں نے جون 1971 میں اپنے دوسرے ہی میچ میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم کے مقام پر اسکور کیے تھے، اس کے علاوہ وہ 4 مرتبہ ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں۔

ظہیر عباس دنیا کے چند اور ایشیا کے پہلے باز ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں اسکور کیں۔

اس کے علاوہ ظہیر عباس 62 ایک روزہ میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے 47.72 کی اوسط سے 2 ہزار 5 سو 72 رنز اسکور کیے۔

ظہر عباس پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی رہے ہیں، اور وہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اگست 2006 میں ہونے والے متنازع ترین ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

علاوہ ازیں ظہیر عباس آئی سی سی میچ ریفری اور آئی سی سی کے صدر بھی رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025