• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
Live Election 2018

ای سی پی حکام نے قبائلی عمائدین کو منالیا، خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت

شائع October 14, 2018

نوشہرہ میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھنے کی اطلاعات پر الیکشن کمیشن کی بروقت کوششیں رنگ لے آئیں اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

ضمنی انتخاب کے دوران اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زڑہ میانہ میں خواتین ووٹر کو ووٹ پول کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام اور مقامی عمائدین کے درمیان جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے یقین دہانی کروائی ہے کہ خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ صبح سے خواتین اس علاقے میں ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئیں، جبکہ انہوں نے 2013 اور 2018 کے الیکشن کے دوران بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024