• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
Live Election 2018

سیاسی رہنماؤں نے اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کیا ؟

شائع October 14, 2018

ضمنی انتخابات 2018 کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، سیاستدان اور انتخابی امیدوار بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں بنی گالہ کے قریب اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی کے 44 صوابی کے پولنگ اسٹیشن ہائی اسکول مرغز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ضمنی انتخاب کے اہم ترین حلقہ این اے 131 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسی حلقے میں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ہمایوں اختر نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔

کراچی کے حلقے کی بات کی جائے تو این اے 243 میں تحریک انصاف کے امیدوار عالمگیر خان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

این اے 243 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے امیدوار عامر چشتی نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بھی اسی حلقے میں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

حلقہ این اے 69، گجرات سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انتخابی امیدوار مونس الٰہی نے گورنمنٹ اسکول ستارہ گڑھ میں رائے شماری میں حصہ لیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے این اے 69 گجرات کے پولنگ اسٹیشن میونسپل ماڈل اسکول مسلم آباد سے ووٹ کاسٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024