• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
Live Election 2018

وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

شائع October 14, 2018
عمران خان نے این اے 53 میں ووٹ ڈالا— فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان نے این اے 53 میں ووٹ ڈالا— فوٹو: ڈان نیوز

ضمنی انتخابات 2018 میں وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان ووٹ ڈالتے ہوئے— فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر
وزیر اعظم عمران خان ووٹ ڈالتے ہوئے— فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر

عمران خان کی پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات تھے۔

واضح رہے عام انتخابات 2018 میں این اے 53 پر عمران خان کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے یہ نشست چھوڑ دی تھی۔

آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں اسلام آباد کے اس حلقے سے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوارعلی نواز اعوان امیدوار میدان میں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا ووٹ این اے 53 اسلام آباد میں رجسٹر ہے اور انہوں نے بنی گالہ کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ نور اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور 600 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024