• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

این اے 53 اسلام آباد: پی ٹی آئی امیدوار علی نواز نے ووٹ کاسٹ کردیا

شائع October 14, 2018

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے جانب سے چھوڑی گئی این اے 53 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی نواز اعوان نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

این اے 53 اسلام آباد پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے امیداور راجا وقار ممتاز کے درمیان سخت مقابلہ ہے جبکہ انتخابی میدان میں مزید 7 امیدوار بھی شامل ہیں۔

آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں علی نواز اعوان نے ووٹ کاسٹ کیا اور امید کی کہ عام انتخابات کی طرح اس انتخاب میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار کی والدہ اور اہلیہ نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں والدی علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ میں بیٹے کی کامیابی کے لیے بہت پر امید ہوں، انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی، صحت، کچی آبادیوں سمیت تمام مسائل حل کریں گے اور عمران خان کی امید پر پورا اتریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024