• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

ضمنی انتخابات کیلئے آر ٹی ایس، آر ایم ایس فعال

شائع October 14, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور ریزلٹ منیجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا۔

ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ افسران آر ایم ایس پر انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے جبکہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریش اتھارٹی (نادرا) کی ٹیم بھی ای سی پی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس کو متعارف کرایا گیا تھا، تاہم اس نظام میں اس وقت تنازع سامنے آیا تھا جب عام انتخابات کی رات میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے ٹی وی پر اچانک اعلان کیا تھا کہ انتخابی نتائج جمع کرنے والا نظام ناکارہ ہوچکا ہے اور اب نتائج کے لیے روایتی نظام کا استعمال کیا جائے گا۔

تاہم آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں دوبارہ اس نظام کو استعمال کیا جارہا ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق 7 ہزار 186 پولنگ اسٹیشنوں کو آر ٹی ایس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

ای سی پی کے مطابق آرٹی ایس کے ذریعے نتائج کی موصولی کا عمل شام 5 بجے کے بعد فوری شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ خبر:

ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 11، صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر پولنگ جاری

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024