• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

کراچی: اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے 'اسٹریٹ واچ فورس' کا قیام

شائع October 13, 2018

کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کے 1870 اہلکاروں پر مشتمل 'اسٹریٹ واچ فورس' نے کام کا آغاز کردیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) کے ہمراہ گارڈن پولیس کوآرٹر میں اسٹریٹ واچ فورس کے جوانوں سے خطاب کیا۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق اسٹریٹ واچ فورس کے جوانوں کو شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بدنام مقامات پر تعینات کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹریٹ کرائمزکے خلاف اعلان جنگ کیا جائے،آئی جی سندھ

ضلع جنوبی اور شہر کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم واچ کو 80، ضلع شرقی کو 80، ضلع وسطی، ملیر، غربی اور کورنگی کو 20، 20 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق اسٹریٹ واچ فورس میں زیادہ تر نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو 2 موٹر سائیکلوں پر 4 اہلکار کی ٹولیوں میں 8، 8 گھنٹے ڈیوٹیاں کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اپنے اپنے علاقے میں اسٹریٹ واچ فورس کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ واردات کی اطلاع پر مذکورہ اہلکار برق رفتاری سے کارروائی کریں گے۔

علاوہ ازیں کراچی پولیس چیف نے ملیر کے علاقے سکھن میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران زخمی ہونیوالے اسٹریٹ واچ فورس کے اہلکار کیلے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر 7 ایس ایچ اوز معطل

خیال رہے کہ حالیہ کچھ ماہ میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے شہری نقدی، قیمتی زیورات اور گاڑیوں سے محروم ہوئے۔

اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کے دوران مزاحمت پر متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے اور شہر میں اس عفریت پر قابو پانے کے لیے اسٹریٹ واچ فورس کا قیام عمل میں آیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025