• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بپاشا باسو کا بھی ساجد خان پر نازیبا رویے کا الزام

شائع October 13, 2018
اداکارہ نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر نہیں  کیا—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
اداکارہ نے اپنا ذاتی تجربہ شیئر نہیں کیا—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ ہدایت کار اور فلم ساز 47 سالہ ساجد خان پر گزشتہ دن اداکاراؤں اور ایک صحافی خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

صحافی اور اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد ساجد خان نے خود کو آنے والی کامیڈی فلم ‘ہاؤس فل 4‘ سے بھی علیحدہ کردیا تھا۔

گزشتہ روز ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، صحافی کرشمہ اوپاڈہے اور اداکارہ ریچل وائٹ نے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم ساجد خان کے خلاف خواتین و اداکاراؤں کے ساتھ نازیبا رویے کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے اور اب معروف اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ان پر نازیبا رویے کا الزام لگا دیا۔

اگرچہ اداکاراؤں اور خواتین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ساجد خان نے مسترد کرتے ہوئے خود ہی ‘ہاؤس فل 4‘ سے خود کو الگ کرنے کی تصدیق کی تھی۔

تاہم ان کی جانب سے اداکاراؤں کے ساتھ ایسے رویے پر کئی لوگ حیران ہیں۔

ساجد خان پر الزامات سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھ 2014 کی کامیڈی فلم ‘ہم شکلز’ میں کام کرنے والی 39 سالہ اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ان پر نازیبا رویے کا الزام عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساجد خان پر بھی تین خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

اداکارہ نے ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ ساجد خان کا تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ایسا ہی نازیبا رویہ ہوتا ہے، وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان پر انتہائی بھونڈے مذاق کرتے ہیں۔

بپاشا باسو کے مطابق ساجد خان کی جانب سے سر عام کیے جانے والے نازیبا مذاق سے وہ پریشان رہتی تھیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ہدایت کار نے کبھی انہیں ذاتی طور پر نشانہ بنایا یا نہیں۔

اداکارہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ کے ذریعے مرد حضرات کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور نازیبا رویہ اختیار کرنے کے معاملات پر آواز اٹھانے والی خواتین کو باہمت بھی قرار دیا۔

دوسری جانب جہاں ساجد خان پر الزامات سامنے آںے کے بعد خود کو ‘ہاؤس فل 4‘ کی ہدایت کاری سے الگ کردیا، وہیں ان کی بہن ساز اور کوریو گرافر فرح خان نے بھی ان کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: ’ہاوس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ، وجہ نانا پاٹیکر اور ساجد خان

فرح خان نے بھی اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے واضح کیا کہ اگر ان کے بھائی ساجد خان خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے میں ملوث ہیں تو انہیں بھی ان کی قیمت چکانی پڑے گی۔

فرح خان نے واضح کیا کہ وہ اس لمحے متاثرہ خواتین کے ساتھ ہیں، وہ کسی طرح بھی اپنے بھائی کا ساتھ نہیں دیں گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے بھائی پر الزامات کو اپنے خاندان پر تکلیف دہ وقت بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ 47 سالہ ساجد خان نے اب تک صرف 6 فلموں کی ہدایات دی ہیں، ان کی سب سے کامیاب فلم ‘ہاؤس فل‘ ہی ہے، جو 2010 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسی فلم کی مزید 2 فلمیں بھی بنائیں۔

ان دنوں ساجد خان اسی فلم سیریز کی چوتھی فلم اکشے کمار اور نانا پاٹیکر کے ساتھ شوٹ کرنے میں مصروف تھے، تاہم الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس فلم کو چھوڑ دیا۔

علاوہ ازیں نانا پاٹیکر پر بھی تنوشری دتہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام لگے تھے اور انہوں نے بھی خود کو فلم سے الگ کرلیا۔

ساجد خان کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ‘ڈرنا ضروری ہے’ 2006 میں ریلیز ہوئی، ان کی دیگر فلموں میں ‘ہے بیبی‘ 2007 اور ‘ہم شکلز’ 2014 میں ریلیز ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024