• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

وزیراعظم کا وزیرمملکت کی رہائش گاہ کی تزئین وآرائش کی خبر پر نوٹس

شائع October 13, 2018
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

وزیراعظم عمران خان نے ‘سرکاری ملازمین کے خرچے پر’ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی رہائش گاہ کی تزئین وآرائش کے حوالے سے میڈیا کی خبروں پر تفتیش کی ہدایت کی جبکہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس حوالے سے انکوائری بھی شروع کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک انگریزی اخبار میں ضلعی انتظامیہ سمیت پٹواریوں، تحصیلداروں، مجسٹریس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کی جانب سے وزیر کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے لیے اخراجات کرنے کے حوالے سے خبر شائع ہونے پر انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ہی گھر کی تزئین و آرائش اور انتظامات کی ذمہ دار تھا تاہم پی ڈبلیو ڈی نے فنڈ کی کمی کے باعث معذوری ظاہر کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے پیش کش کی تھی۔

وزیرکا دعویٰ ہے کہ فرنیچر سمیت دیگر انتظامات پر 4 لاکھ 48 ہزار 200 روپے خرچ آیا ہے جس کی ادائیگی انہوں نے خود کی ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اینٹی کرپشن) بشارت شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر فراز احمد اور اسسٹنٹ دائریکٹر ریاض جنجوعہ اور کاشف اعوان پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو 5 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

'وزرا کے خلاف بے بنیاد خبر چلانا بدنیتی'

دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیرمملکت شہریار آفریدی کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی خبریں دینے پر پیمرا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں دے کر منفی صورت حال پیدا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پیمرا تحقیقات کرے کہ جھوٹی خبریں کس نے پھیلائیں، کیوں پھیلائیں اور کس کو نقصان پہچانے کا مقصد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسدعمر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قابل احترام شخصیت ہیں اور وزیراعظم سے منسوب کرکے بے بنیاد خبر چلانا بدنیتی پر مبنی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ میڈیا میں رپورٹ ہوا تھا کہ وزیراعطم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیاہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیرمملکت شہریار آفریدی پر گھر کی تزئین وآرائش کے بارے میں جھوٹی خبر قابل مذمت ہے، قبضہ گروپوں اور لینڈمافیا کے خلاف سرگرم وزیر کی کردار کشی قابل افسوس ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا ٹرائل سے گھبرا کر پی ٹی آئی اصلاحات کے اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

پیمرا نے وزیر خزنہ اسد عمر اور وزیرمملک شہریار آفریدی کے حوالے سے خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ٹی وی چینلز کو فوری طور معافی مانگنے یا اپنی خبر کے حوالے سے 2 روز میں شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025