• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کا 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا اعتراف

شائع October 13, 2018
ہیکرز کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ہیکرز کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ ہیکرز نے 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا۔

دنیا کی سب سے اہم سوشل نیٹ ورکنگ کے مطابق گزشتہ ماہ قریب پانچ کروڑ اکاؤنٹ پر ہوئے سائبر حملے میں ہیکرز نے ان اکاؤنٹ کے ایکسز ٹوکن چرا لیے۔

یہی وجہ ہے کہ تب کئی فیس بک صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو جارہے تھے۔

فیس بک کے پروڈکٹ مینیجمنٹ محکمہ کے نائب صدر روسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’ہمیں اب اندازہ ہوا ہے کہ اس سائبر حملے سے اتنے صارف متاثر نہیں ہوئے جتنا ہم نے پہلے سوچا تھا‘۔

مزید پڑھیں: فیس بک بانی کا اپنا اکاؤنٹ ہیکرز سے بچ نہیں سکا

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہوا اور ان کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ اور ای میل تک رسائی حاصل کی گئی، تاہم ہم یہ بھی ابھی جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔‘

دیگر ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے لئے یہ حملہ ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ تھا۔

فیس بک کے مطابق ہیکرز نے ان صارفین کی ذاتی معلومات جیسے جنس، مذہب، شہر، تاریخ پیدائش، اور ان جگہوں جہاں وہ حال ہی میں گئے ہوں تک کی رسائی کی۔

روسینکا کہنا تھا کہ ہیکرز نے ان 10 لاکھ صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی نہیں کی جن کے ایکسز ٹوکن بھی چرائے گئے تھے۔

یہ خبر 13 اکتوبر 2018 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024