• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اے ٹی ایم فراڈ کے الزام میں ایک غیر ملکی اور مقامی گرفتار

شائع October 12, 2018

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک غیر ملکی سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے ایک کا تعلق رومانیہ سے اور ایک شخص مقامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم فراڈ: 559 بینک اکاؤنٹس سے 1 کروڑ روپے کی چوری

انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد اے ٹی ایم فراڈ اور رقم چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ، کیمرہ سمیت 1 ہزار ‘جعلی’ اے ٹی ایم کارڈز دوران حراست قبضے میں لیے گئے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مشتبہ افراد شہریوں کے لاکھوں روپے چوری کرتے اور چوری کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم اسکیمنگ کے شبہے میں دو چینی باشندے زیر حراست

حکام نے گینگ کے دیگر مشتبہ افراد کو جلد گرفتار کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ایف آئی اے نے 6 چینی باشندوں کو مبینہ طور پر اے ٹی ایم اسکیمنگ فراڈ سے معلومات چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

مشتبہ چینی باشندے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور عبداللہ ہارون روڈ کے قریب زینب مارکیٹ میں نصب اے ٹی ایم سے ڈیٹا چوری کرتے تھے۔

کلفٹن کے سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ڈاکٹر اسد مالہی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو کے علاقے میں چینی باشندوں کے ایک گروپ کی مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاعات پر کارروائی کی اور 3 افراد کو گرفتار کرلی جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص کا گوگل اور فیس بک سے 20 کروڑ ڈالر کا فراڈ

قبل ازیں کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم فراڈ کے شبہے میں ایک اور چینی شہری کو گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے دیگر 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ایف آئی اے نے گزشتہ برس دسمبر میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے ایک نجی بینک نے تصدیق کی کہ ان کے بینک اکاؤنٹس کو اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) کارڈز کے ذریعے ہیک کیا گیا تھا۔

حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے تصدیق کی تھی کہ ان کے 559 بینک اکاؤنٹس سے 1 کروڑ سے زائد کی رقم چوری کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024