• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بچوں کی تربیت: والدین کو سب سے زیادہ کون سے مشورے درکار ہوتے ہیں؟

شائع October 15, 2018 اپ ڈیٹ December 14, 2018

بازار میں بچوں کی ضد اور شور کو کیسے روکا جائے؟ کس ایموجی کا کیا مطلب ہے؟ اور ٹی وی کرداروں کے نام کس طرح یاد کیے جائیں؟ ایک سروے کے مطابق یہ وہ تمام سوالات ہیں جن کے بارے میں اکثر والدین مشورے مانگتے ہیں۔

سروے میں شامل 2 ہزار والدین اور بچوں کا خیال رکھنے والوں نے بتایا کہ والدین سب سے زیادہ یہ مشورہ مانگتے ہیں کہ بچے کو کس طرح دن میں 5 مرتبہ کھانا کھلایا جائے۔

اس کے علاوہ جن سوالوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی وہ کچھ یوں ہیں۔

  • بہترین پین کیک کس طرح بنایا جائے،
  • بالوں میں پھنسی چیونگ گم کو کس طرح نکالا جائے اور
  • بچے کو گاڑی میں کار سیٹ سے بوسٹر سیٹ پر کس عمر میں منتقل کرنا ہے؟

اسکرین ٹائم کو کس مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جائے اور مختلف ایموجیز کو گہرائی سے کس طرح سمجھا جائے؟ یہ وہ مشورے ہیں جو موجودہ دور میں اہم بنتے جا رہے ہیں۔

پڑھیے: وہ 7 باتیں جن پر والدین خود کو غیر ضروری قصوروار سمجھتے ہیں

سروے میں ان خفیہ طریقوں سے بھی پردہ اٹھا جو فیملی کے ساتھ خوشگوار انداز میں کھانا کھانے اور بچوں کو سبزیاں کھلانے کی طرف راغب کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

سروے میں شامل ہر پانچویں والد یا والدہ نے ایسی ٹپس بچوں کے اسکول گیٹس پر دیگر والدین سے حاصل کی تھیں۔

ڈیواسز کو کس طرح والدین اپنے کنٹرول میں رکھیں، اس کے علاوہ سوشل میڈیا میں استعمال ہونے والے الفاظ جیسے LOL اور GTG کو جاننا بھی موجودہ دور میں بچوں کی پرورش کے حوالے سے ایجنڈے میں شامل تھا۔ ان روایتی ٹپس کے برعکس جن میں زیادہ تر اچھے اخلاق اور بچوں کو خود سے سیکھنے پر زور دیا جاتا ہے۔ سروے کے مطابق 30 فیصد سے زیادہ افراد اپنے والدین کی دی گئی تعلیمات پر ہی عمل کرتے ہیں۔

سروے میں شامل ایک تہائی افراد نے بتایا کہ بچوں کی پرورش کے حوالے سے اگر کوئی سوال ہو تو وہ والد سے زیادہ والدہ کے پاس جانے کو فوقیت دیتے ہیں اور 10 میں سے 9 نے یہ تسلیم کیا کہ پچھلی نسل نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے کافی مفید مشورے اگلی نسل کو منتقل کیے ہیں۔ 10 میں سے ہر تیسرے فرد نے بتایا کہ انہوں نے جو ایک سب سے مفید مشورہ حاصل کیا وہ یہ تھا کہ اپنے بچوں کے ’والدین بنو دوست نہیں‘۔

سروے میں پایا گیا کہ 40 فیصد افراد اپنے دفتری اوقات میں ہی مختلف ذرائع سے بچوں کی پرورش کے حوالے سے تجاویز اور مفید مشورے حاصل کرتے ہیں۔

پڑھیے: بچوں میں سلیقہ پیدا کرنے کے لیے 6 اہم تجاویز

ایک چوتھائی افراد اپنے بچوں کے ساتھ کھانے کی ریس جیسے کھیل کھیلتے ہیں، جبکہ 10 میں سے 3 افراد اپنے بچوں کے پسندیدہ کھانوں میں سبزیوں کو چھپا کر کھلاتے ہیں۔ 28 فیصد افراد اپنے بچوں کو سبزیاں کھانے کے بدلے میں انعام کے طور پر میٹھی ڈشز کھانے کے لیے دیتے ہیں۔

تاہم اس تحقیق نے یہ پایا کہ ان تمام چالوں کو استعمال کرنے کے باجود بھی ان والدین کے بچے ایک پورے ہفتے بھر کے دوران 21 میں سے اوسط 8 بار ہی کھانے کو بغیر پلیٹ میں کچھ چھوڑے مکمل طور پر ختم کرتے ہیں۔

نتیجتاً، 10 میں سے 6 والدین کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی خوراک میں زیادہ سے زیادہ صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھلائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024