• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 'پی آئی اے' کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا

شائع October 10, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا۔

قومی ایئر لائن کو 31 دسمبر 2017 کو اختتام پذیر ہونے والے سال میں سالانہ اجلاس نہ بلانے اور اکاؤنٹس کا سالانہ آڈٹ جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈالا گیا ہے۔

پی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی کمپنی سالانہ اجلاس نہ بلائے یا مالی سال کے لیے سالانہ اکاؤنٹس آڈٹ جمع نہ کروائے تو اسے ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کا علاج کیا ہے؟

نوٹی فکیشن کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس ایکس ریگولیشنز کی دفعات 5.11.1 (سی) اور (ڈی) کے تحت 10 اکتوبر 2018 کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈالا گیا۔

مذکورہ حکم نامے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص کی خرید و فروخت آج سے معطل ہوگئی ہے جو 90 دن تک معطل ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ قومی ایئر لائن نے 2 سال سے سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024