لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 'ڈی جی آئی ایس آئی' تعینات

شائع October 10, 2018
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت پاک فوج کے 5 تھری اسٹار جنرلز رواں ماہ اپنے عہدوں سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور شمالی علاقہ جات کی فورس کمانڈ کے کمانڈر کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، انہیں مارچ 2018 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹک اسٹاف جی ایچ کیو جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیے گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 جنرل افسران کو میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024