• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

‘جیسے جسم میں درد کی سائیکل دوڑ رہی ہو‘

شائع October 9, 2018
سونالی باندرے کو جولائی 2018 میں  کینسر لاحق ہوا—فائل فوٹو: لائف بیریز ڈاٹ کام
سونالی باندرے کو جولائی 2018 میں کینسر لاحق ہوا—فائل فوٹو: لائف بیریز ڈاٹ کام

بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے رواں برس 4 جولائی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر لاحق ہوگیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں اس بیماری کی توقع نہیں تھی، تاہم اب وہ اس کے علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گی۔

بعد ازاں سونالی باندرے علاج کے لیے امریکا منتقل ہوگئی تھیں، جہاں انہوں نے علاج کے سلسلے میں اپنے سر کے بال ہٹوائے تھے۔ بالوں کو ہٹانے کے دوران وہ انتہائی جذباتی نظر آئیں اور اس دوران وہ رو پڑیں۔

دوران علاج بھی سونالی باندرے اپنے مداحوں کو اپنی صحت اور بیماری سے متعلق آگاہ کرتی رہیں۔

رواں برس اگست میں انہوں نے ایک جذباتی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اگرچہ وہ بیمار ہیں، تاہم وہ اس حالت میں بھی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہیں۔

دوران علاج گزشتہ دن ہی سونالی باندرے امریکا میں ہی علاج کے لیے آنے والے اداکار رشی کپور سے ملنے گئی تھیں، جس میں انہیں خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں’

رشی کپور بھی گزشتہ ماہ ستمبر کو علاج کے لیے امریکا گئے تھے، تاہم تاحال ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی، قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہیں بھی کینسر لاحق ہوگیا ہے، تاہم ان کے خاندان نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

رشی کپور سے ملاقات اور علاج کے بعد سونالی باندرے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کی اور بتایا کہ سرجری اور کیموتھراپی سے قبل اور دوران علاج ان کی ذہنی و جسمانی حالت کیسی رہی۔

View this post on Instagram

“I knew that if I allowed fear to overtake me, my journey was doomed. Fear, to a great extent, is born of a story we tell ourselves, and so I chose to tell myself a different story from the one women are told. I decided I was safe. I was strong. I was brave. Nothing could vanquish me.” – Cheryl Strayed, Wild. Over the past couple of months, I have had good days and bad ones. There have been days when I’ve been so exhausted and in so much pain that even lifting a finger hurt. I feel like sometimes it’s a cycle… one that starts off with physical pain and leads to mental and emotional pain. The bad days have been many… Post chemo, post-surgery and the like… where even just laughing hurts. Sometimes it felt like it took everything I’ve had to push past it… a minute to minute battle with myself. I got through it knowing that even though I was fighting a long drawn out, draining battle… it was one that was worth the fight. It’s important to remember that we’re allowed to have those bad days. Forcing yourself to be happy and cheerful all the time serves no purpose. Who are we being fake and putting on an act for? I allowed myself to cry, to feel the pain, to indulge in self-pity… for a short while. Only you know what you’re going through and it is fine to accept it. Emotions aren’t wrong. Feeling negative emotions isn’t wrong. But after a point, identify it, recognize it and refuse to let it control your life. It takes an immense amount of self-care to get out of that zone. Sleep always helps, or having my favourite smoothie after chemo, or just talking to my son. For now, as my treatment continues… my visual focus remains to just get better and get back home. It’s yet another test… Student all my life… Learning all my life… #OneDayAtATime

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on

اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں سونالی باندرے نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے وہ کافی درد میں ہیں اور مسلسل جسمانی درد کے باعث وہ بعض مرتبہ ذہنی اذیت میں بھی مبتلا ہوجاتی ہیں، جس کے باعث وہ بہت کمزور ہو چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے درد اور تکلیف سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ گزشتہ کئی ماہ سے ایسا محسوس کر رہی ہیں، جیسے درد کی سائیکل ان کے پورے جسم میں دوڑ رہی ہو اور وہ رکنے کا نام نہیں لے رہی‘۔

مزید پڑھیں: سونالی باندرے کے چل بسنے کی خبریں وائرل

سونالی باندرے نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں درد اور تکلیف کی باتیں کی ہیں، تاہم ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مایوس نہیں اور انہوں نے اس بیماری کو قبول کرکے اس کا کھلے دل اور ذہن سے مقابلہ کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی کیموتھراپی ہو چکی ہے اور ان کا مزید علاج بھی جاری ہے، جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں آنکھوں میں کاجل لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں سونالی باندرے کو سیاہ لباس پہنے ہوئے آئینے کے سامنے خود کو میک اپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اگرچہ ان کے سر پر بال نہیں، تاہم پھر بھی وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024