• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میتھیو ہیڈن بدترین حادثے میں بال بال بچ گئے

شائع October 8, 2018
میتھیو ہیڈن عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ہمراہ— فائل فوٹو
میتھیو ہیڈن عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ہمراہ— فائل فوٹو

کوئنز لینڈ: سابق مایہ آسٹریلین اوپننگ بلے باز میتھیو ہیڈن سرفنگ کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہو گئے اور ان کی گردن میں فریکچر ہو گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہیڈن اپنے بیٹے کے ساتھ کوئنز لینڈ کے سٹریڈبروک جزیرے میں سرفنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں کرکٹر شدید زخمی ہو گئے۔

ہیڈن کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں جس میں ان کی پیشانی پر زخم اور گردن میں کالر پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ موت سے بال بال بچا ہوں اور حادثے کے بعد لوگوں کے تعاون پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ہیڈن کوئنز لینڈ میں کسی حادثے کا شکار ہوئے ہوں بلکہ 2000 میں ان کی کشتی سمندر میں الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں انہیں اور ساتھی آسٹریلین کرکٹر اینڈریو اسٹراس کو ایک کلومیٹر تیز کر ساحل تک آنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ہیڈن کو 103 ٹیسٹ، 161 ون ڈے اور 9 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور 15ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والے کرکٹر نے 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024