• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فالودہ فروش کے بعد ڈرائیور بھی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

شائع October 8, 2018
حیدرآباد کا ڈرائیور پردیپ کمار اکاؤنٹ میں اضافی رقم سے پریشان ہے —فوٹو : اسکرین شاٹ
حیدرآباد کا ڈرائیور پردیپ کمار اکاؤنٹ میں اضافی رقم سے پریشان ہے —فوٹو : اسکرین شاٹ

کراچی کے فالودہ فروش کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی منتقلی کے واقع کو عوام ابھی بھولی ہی نہیں تھی کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں بھی راتوں رات کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

حیدرآباد کے رہائشی پردیپ کو جب اپنے اکاؤنٹ میں اچانک 4 کروڑ 99 لاکھ 56 ہزار 4 سو روپے کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ پریشان ہوگئے۔

اپنے اکاؤںٹ میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر نجی کمپنی کے ڈرائیور کے اوسان خطا ہوگئے اور ڈرائیور نے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں اپنی بڑی رقم کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلات بینک منیجر کو فراہم کیں۔

مزید پڑھیں : 'ارب پتی' فالودہ فروش فاقہ کشی پر مجبور

پردیپ کمار کی اطلاع کے بعد ان کے اکاؤنٹ میں آنے والی اضافی رقم کو کہیں منتقل کردیا گیا لیکن پردیپ بے سکونی کا شکار رہے اور بینک میں اضافی رقم کی موجودگی سے متعلق پولیس کو بھی اطلاع کی۔

پردیپ کا کہنا تھا کہ میں ہفتہ (6 اکتوبر) کو بینک سے اپنی تنخواہ نکلوانے گیا تھا، پہلے بینک میں موجود بیلنس چیک کیا تو اس میں بہت بڑی رقم موجود تھی تو میں نے ڈر کی وجہ سے رقم نہیں نکلوائی۔

انہوں نے کہا کہ ’میں گھر آیا تو خوف کی وجہ سے گھر میں بھی کسی کو نہیں بتایا کہ کہیں گھر والے پریشان نہ ہوجائیں، ہم غریب لوگ ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: ایف آئی اے کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست

پردیپ کمار نے مزید بتایا کہ مجھے لگا کہ ہوسکتا ہے کہ مشین میں کوئی مسئلہ ہوا گلے روز دوسرے اے ٹی ایم سے چیک کیا تو وہی رقم آرہی تھی جس پر میں نے بینک سے رجوع کیا'۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں فالودہ بیچ کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے عبدالقادر کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 25 کروڑ روپے موجود ہیں جبکہ وہ اس رقم کی منتقلی سے لاعلم تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک مزدور اور سبزی فروش کے اکاؤنٹس میں 2 سے 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024