• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

11ویں خلیفہ کا دعویٰ کرنے والا شخص توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

شائع October 8, 2018 اپ ڈیٹ October 11, 2018

خانیوال پولیس نے توہین مذہب کے الزامات کے تحت جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص نے ایک نجی پروگرام میں 'اسلام کے 11ویں خلیفہ' ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

خانیوال کے ٹھٹھہ صادق آباد تھانے میں مذکورہ شخص کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کی دفعہ 16 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں دی گئی تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف تحقیقات پر مبنی آپریشن کیا، جس میں خلافت کا متنازع دعویٰ کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ یہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی ہے اور ساتھ ہی ملک کے وزیراعظم اور آرمی چیف کو بعیت کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیوں کیا یا وہ کسی قسم کے دماغی عارضے میں تو مبتلا نہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے ملتان کی مرکزی جیل منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024