• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

انعام بٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی

شائع October 7, 2018 اپ ڈیٹ October 12, 2018
ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ایک انداز— تصویر بشکریہ فیس بک
ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ایک انداز— تصویر بشکریہ فیس بک

پاکستان کے محمد انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ترکی میں یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے زیر اہتمام منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں 90 کلو گرام کی کیٹیگری میں پاکستان کے محمد انعام نے ناروے کے بو آندرے برگن کو 0-4 سے شکست دے کر اپنی مہم کا کامیابی سے آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2018: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں رافیل ڈی سلوا کو 0-4 سے مات دینے کے بعد تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کے متھائی نکولا پلاگھیا کو 0-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

کوارٹر فائنل میں بھی انعام نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور یوکرین کے وکٹر سلوویو کو 3-1 سے مات دینے کے بعد سیمی فائنل میں یونان کے گریگوریوس کریریڈس کو 0-4 زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ریسلر کو فائنل میں بھی کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی اور انہوں نے جیورجیا کے ایراکلی مسی توری کو 4-1 سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریسلر انعام نے اولمپک گولڈ میڈل کو ہدف بنا لیا

یاد رہے کہ انعام بٹ نے رواں سال آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں فری اسٹائل 86کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024