• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

حکومت یکساں نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہے، وزیر تعلیم

شائع October 7, 2018
—فوٹو:اے پی پی
—فوٹو:اے پی پی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ایک یونیفارم تعلیمی نظام متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

لاہور میں اقبال اکیڈمی پاکستان کے 53 ویں سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ سلیبس پر بھی نظر ثانی کررہی ہے کیونکہ انگریزی میڈیم کے تعلیمی اداروں کے طلبا روزگار کے زیادہ مواقع حاصل کرتے ہیں اور مقابلے کے امتحان میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 مضامین ایسے ہونے چاہئیں جن کو ملک کے تمام اداروں میں پڑھایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:یکساں نظامِ تعلیم کا معاملہ

وفاقی وزیر نے علامہ اقبال کے پیغام کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ طلبا کو اس جانب متوجہ کیا جاسکے، اسکولوں اور کالجوں میں باب اقبال کی بنیاد رکھی جائے۔

انہوں نے اقبال اکیڈمی پاکستان پر زور دیا کہ ویب سائٹ میں اقبال اور ان کی فلسفے کے حوالے سے لٹریچر بھی دیا جائے کیونکہ یہ ان لوگوں کے لیے مستند پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو عظیم مفکر اور فلاسفر کے حوالے سے پڑھنا چاہتے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین سے ملک بھر کی جامعات میں اقبالیات کے شعبے کے قیام کے لیے رابطہ کیا جائے گا اور اس وقت صرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اس موضوع پر شعبہ قائم ہے۔


یہ خبر 7 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024