• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام

شائع October 7, 2018
امریکی فوجی جلتے ہوئے ٹرک کے سامنے کھڑا ہے — فوٹو، اے ایف پی
امریکی فوجی جلتے ہوئے ٹرک کے سامنے کھڑا ہے — فوٹو، اے ایف پی

واشنگٹن کے معروف ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ امریکا 17 سال طویل جنگ کے باوجود افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے سروے میں زیادہ تر افراد نے اپنی رائے دی ہے کہ امریکا طالبان اور القاعدہ کے خلاف افغانستان میں جاری جنگ میں ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔

گزشتہ ماہ 18 سے 24 ستمبر تک ہونے والے سروے میں 49 فیصد بالغ افراد کا کہنا ہے کہ امریکا 17 سال گزرنے کے باوجود اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

سروے کے مطابق 35 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں کامیاب ہوگیا ہے، جبکہ 16 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا کو کامیابی ملی ہے یا ناکامی ملی ہے۔

مزید پڑھیں: افغان انٹیلی جنس کا 17 سالہ جنگ کو نجی کمپنی کے سپرد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اسی طرح 2009 سے 2011 کے درمیان جب سروے کیے گئے تھے اور لوگوں سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا امریکا افغانستان میں کامیاب ہوجائے گا تو اکثریت کا ماننا تھا کہ اسے کامیابی مل جائے گی۔

تاہم جب یہ سروے 2014 اور 2015 کے درمیان کیا گیا تو اس کے نتائج مثبت سے زیادہ منفی میں تبدیل ہوچکے تھے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کے مطابق ریپبلکنز اس معاملے میں پُر امید نظر آتے ہیں جبکہ اس کے برعکس اور ڈیموکریٹس کو اس سے امیدیں کم ہیں۔

سروے کے مطابق 48 فیصد ریپبلکنز کا ماننا ہے کہ افغانستان میں امریکی مشن کامیابی سے ہمکنار ہوگا، جبکہ صرف 28 فیصد ڈیموکریٹس اپنے حریفوں کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبان کے خلاف امریکی فضائی حملوں میں ریکارڈ اضافہ

تین سال قبل باراک اوباما کے دورِ اقتدار میں جب یہ سروے کیا گیا تھا تو 42 فیصد ڈیموکریٹس نے جنگ کی جیت کی امید کا اظہار کیا تھا جبکہ 29 فیصد ریپبلکنز ان کے حامی نظر آئے تھے۔

افغانستان میں امریکی فوجی مداخلت اس کی تاریخ کی سب سے لمبی جنگ بن گئی ہے، تاہم اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امریکیوں کی آرا بھی ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد افغانستان پر امریکی حملے کے بارے میں تقسیم کا شکار ہے۔

آج، سروے کے مطابق، 45 فیصد امریکی کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے لیے افغانستان پر حملے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ درست تھا، لیکن حیران کن طور پر 39 فیصد امریکی مانتے ہیں کہ واشنگٹن اور پینٹاگون نے ایسا کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار

ابتد میں امریکیوں کی بڑی تعداد یہ مانتی تھی کہ واشنگٹن کا افغانستان پر چڑھائی کرنے کا فیصلہ درست تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ آرا منفی ہوتی چلی گئی۔

ریپنلکنز نے ڈیموکریٹس کے مقابلے میں مستقل مزاجی کے ساتھ امریکی مشن کو درست قرار دیا اور اس کی حمایت کی ہے جبکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

تقریباً 66 فیصد ریپبلکنز اور 31 فیصد ڈیموکریٹس افغانستان میں طاقت کے استعمال کے حامی ہیں، جبکہ 21 فیصد ریپبلکنز اور 53 فیصد ڈیموکریٹس اس کے مخالف ہیں۔


یہ خبر 07 اکتوبر 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024