• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

میں نے اور دپیکا نے کئی بار شادی کی، رنویر سنگھ

شائع October 6, 2018
رنویر سنگھ نے میڈیا پر تنقید کی—اسکرین شاٹ
رنویر سنگھ نے میڈیا پر تنقید کی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے ‘علاؤ الدین خلجی’ یعنی رنویر سنگھ اور ‘پدماوت’ یعنی دپیکا پڈکون گزشتہ کئی ماہ سے اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

گزشتہ چند ماہ سے ان کی منگنی، محبت اور شادی کے حوالے سے متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں، تاہم انہوں نے خود کبھی کھل کر اس پر بات نہیں۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں یہ تک دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ دونوں نہ صرف منگنی بلکہ شادی بھی کرلی ہے، بس اس کی رسم نبھانا باقی ہے۔

تاہم کچھ رپورٹس ہیں کہ دونوں آئندہ ماہ 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ایسی چہ مگوئیوں پر پہلی بار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے بات کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

اگرچہ تازہ گفتگو میں بھی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی سے متعلق صاف بات کرنے سے گریز کیا، تاہم باتوں ہی باتوں میں دونوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بہت کچھ کہ دیا۔

بھارتی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ کی 16 ویں لیڈرشپ کانفرنس کے ایک سیشن میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک ساتھ شریک ہوئے اور ان سے اخبار کی شوبز ایڈیٹر نے مختلف موضوعات پر بات کی۔

اس کانفرنس میں جہاں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شامل ہوئے، وہیں اس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بھارتی چیف جسٹس دپیک مشرا اور راہول گاندھی سمیت دیگر کئی بھارتی و عالمی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

دپیکا پڈوکون اپنی شادی کی بات پر شرم سے مسکراتی رہیں—اسکرین شاٹ
دپیکا پڈوکون اپنی شادی کی بات پر شرم سے مسکراتی رہیں—اسکرین شاٹ

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے سیشن میں جہاں شوبز انڈسٹری پر بات کی، وہیں انہوں نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔

دونوں کا ماننا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کیا جانے صرف خواتین تک محدود نہیں اور نہ ہی یہ معاملہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری تک محدود ہے۔

‘می ٹو’ مہم کے حوالے سے دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ یہ مہم صرف جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والی خواتین کے لیے نہیں، بلکہ اس مہم کا تعلق ہر اس شخص سے ہے جو کسی طرح کی جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنا ہو۔

اسی سیشن کے آغاز میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں اور خبروں پر بھی خاموشی توڑی اور شکوہ کیا کہ میڈیا نے ان کی زندگی کے حوالے سے ایسی کون سی خبر ہے جو شائع نہیں کی۔

رنویر سنگھ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میڈیا کا یقین کیا جائے تو ان کی اور دپیکا پڈوکون کی تو متعدد بار شادی ہوچکی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی سے متعلق کسی سے کوئی چیز نہیں چھپی، ہر کسی کو میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں سے پتہ چل چکا ہے کہ وہ کون سی شیروانی پہنیں گے، انہیں کیا تحفے میں ملے گا اور وہ کیا گفٹ دیں گے۔

رنویر سنگھ نے اپنی بات جاری رکھتا ہوا کہ نیوز رپورٹس اور میڈیا کے مطابق ان کی اور دپیکا پڈوکون کی زندگی میں کیا کچھ نہیں ہوا؟

دونوں نے اپنے سیشن میں دیگر معاملات پر بھی بات کی—اسکرین شاٹ
دونوں نے اپنے سیشن میں دیگر معاملات پر بھی بات کی—اسکرین شاٹ

انہوں نے شرارتا کہا کہ ایسی رپورٹس میں تخلیقی عکس بھی ہوتا ہے، کوئی ایسا فلم اسکرپٹ کیوں نہیں لکھتا، ان کی ایسی باتوں پر دپیکا پڈوکون مسکراتی رہیں اور ان کی ہاں میں ہاں بھی ملاتی رہیں۔

جب خود دپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ ان کی شادی کب ہے تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے مسکرایا، جس پر سیشن خاتون میزبان نے ان سے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وہ نومبر میں شادی کرنے والی ہیں؟

دپیکا پڈوکون نے خاتون میزبان کے سوال پر جواب دیا کہ نومبر میں کئی شادیاں ہوں گی۔

دپیکا پڈوکون کے ایسے جواب پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی بھی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رنویر اور دپیکا پڈوکون کی شادی آئندہ ماہ 19 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

سیشن کے آخر میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ‘پدماوت’ فلم کے گانے کھل بلی پر رقص بھی کیا، جس کی ویڈیو اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024