• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کو والدین بننے کی جلدی

شائع October 5, 2018 اپ ڈیٹ April 2, 2019
—فوٹو :ہولی ووڈ لائف
—فوٹو :ہولی ووڈ لائف

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر آج کل اپنی آئندہ زندگی کے منصوبوں سے متعلق خبروں میں رہتے ہیں، وہ اپنی منگنی کے چند ماہ بعد ہی چند روز قبل ہی بالڈ وین سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب اطلاعات ہیں کہ نوبیاہتا جوڑا کم عمر ہونے کے باوجود جلد والدین بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یوں تو کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے اس بات کو کبھی راز نہیں رکھا کہ وہ والد بننے کی شدت سے خواہش رکھتے ہیں جبکہ ابھی وہ خود کم عمر ہیں۔

—فوٹو : ہولی ووڈ لائف
—فوٹو : ہولی ووڈ لائف

تاہم ہولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ 24 سالہ جسٹن بیبر اور ان کی 21 سالہ اہلیہ ہیلی بالڈوین جلد والدین بننا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں : جسٹن بیبرکو شادی کی جلدی

ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جسٹن،اب والد بننے کے لیے مزید انتظار نہیں کرنا چاہتے اور ان کی 21 سالہ اہلیہ اپنی کیریئر کو بریک دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے جون میں جسٹن بیبر سے منگنی کے بعد اپنی ماڈلنگ کمٹمنٹس کو پسِ پشت ڈال دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی بالڈوین ، اپنے شوہر جسٹن بیبر کو بہت چاہتی ہیں اور ان کی بھی شدید خواہش ہے کہ ان کے خاندان میں نیا اضافہ ہو۔

—فوٹو : ہولی ووڈ لائف
—فوٹو : ہولی ووڈ لائف

معروف فنکار جوڑی نے نیویارک میں 13 ستمبر کو میرج لائسنس کے لیے درخواست دائر کی تھی اور اسی دن شادی کے بندھن میں بندھ گے تھے جیسے وہ شادی کے لیے مزید انتظار نہ کرسکتےہوں۔

نوبیاہتا جوڑا اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے ایک مذہبی تقریب منعقد کرنے کی تیاری کررہا ہے لیکن قانونی طور پر وہ شادی شدہ ہیں۔

—فوٹو : ہولی ووڈ لائف
—فوٹو : ہولی ووڈ لائف

جسٹن بیبر نے بہت عرصے پہلے ہی جان لیا تھا کہ وہ زندگی میں کیا چاہتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ تھی 30 برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی شادی کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں : معروف گلوکار جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی

مارچ 2016 میں گلیمر میگزین سے بات چیت میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے کہ ’ میرا اپنا خاندان ہو‘، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں بچوں کی شدید خواہش ہے۔

لیکن وہ ہمیشہ جانتے تھے کہ ان کے مستقبل کے لیے کیا چیز سب سے زیادہ اہم ہے اور وہ موسیقی نہیں بلکہ فیملی تھی۔

—فوٹو : ہولی ووڈ لائف
—فوٹو : ہولی ووڈ لائف

جسٹن بیبر نے رواں برس 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی ہے۔

حیران کن بات یہ تھی کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔

معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024