• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان سے ٹی20 سیریز، فنچ آسٹریلین کپتان مقرر

شائع October 5, 2018

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ایرون فنچ کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مچل مارش اور ایلکس کیری کو ان کا نائب بنا دیا ہے۔

ایرون فنچ نے حال ہی میں زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں بھی آسٹریلین ٹیم کی قیادت کی تھی اور وہ ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کریں گے۔

مزید پڑھیں: شاداب انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلین جسٹن لینگر نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ پر فنچ کا اثر دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اس وقت دنیا بھر میں ٹی20 کے سب سے بہترین فارم کے حامل کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرس لن اور نیتھن کاؤلٹر نائیل انجری سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور دونوں کی انجری سے صحتیابی کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا نے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے ایڈم زامپا اور بین میک ڈرموٹ بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جنہوں نے حالیہ عرصے میں اچھی فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ الزامات کے بعد رونالڈو کے اربوں روپے کے معاہدے خطرے میں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 مارچ کو تین ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

اعلان کردہ آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، کرس لن، ایلکس کیری، ایشٹن ایگار، نیتھن کاؤلٹر نائیل، نیتھن لایون، مچل مارش، گلین میکسویل، بین میک ڈرموٹ، ڈی آر سی شارٹ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024