• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاداب انجری کے سبب آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

شائع October 5, 2018 اپ ڈیٹ October 9, 2018

نوجوان پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان گروئن انجری سے اب تک صحتیاب نہیں ہو سکے اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

شاداب ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے جس کے سبب وہ آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے پاس رینکنگ بہتر بنانے کا موقع

نوجوان اسپنر کی انجری کے سبب پاکستان کا یاسر شاہ سمیت میچ میں دو لیگ اسپنر کھلانے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا ہے اور اب ممکنہ طور پر آل راؤنڈر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

میر حمزہ کو بھی ڈیبیو کرانے پر غور جاری ہے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
میر حمزہ کو بھی ڈیبیو کرانے پر غور جاری ہے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

شاداب کی انجری کے ساتھ ہی تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت بھی یقینی ہو گئی جنہیں ابتدائی طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ماہرین کی جانب سے تنقید کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں اسپنرز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

مذکورہ سیریز میں یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ پر مشتمل اسپن باؤلنگ اٹیک نے آسٹریلیا کی 40 میں سے 30وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان نے سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ بلال آصف کے ساتھ ساتھ میر حمزہ ڈیبیو کرانے پر بھی غور کر رہی ہے اور ٹیم وہاب ریاض یا میر حمزہ میں سے کسی ایک کو کھلانے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹارک اور سڈل نے پاکستان کے سب سے اہم بلے باز کا نام بتا دیا

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے ٹیم کے میچ میں وہاب ریاض کی اوسط درجے کی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ پریشانی سے دوچار ہے اور اسی وجہ سے میر حمزہ کو وہاب پر ترجیح دیتے ہوئے ڈیبیو کرانے کا قوی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024