• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

اداکاری کے بعد دپیکا پڈوکون اب فلموں کو پروڈیوس کریں گی

شائع October 5, 2018
بطور پروڈیوسر دپیکا کی پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: ووگ
بطور پروڈیوسر دپیکا کی پہلی فلم ہوگی—فائل فوٹو: ووگ

بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون یوں تو رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ اب فلموں کو پروڈیوس بھی کریں گی۔

اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون آنے والی ایک فلم میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، بلکہ وہ اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ دپیکا پڈوکون اپنی ہی فلم کو پروڈیوس کریں گی۔

نشریاتی ادارے ’ڈی این اے انڈیا’ کے مطابق دپیکا پڈوکون آنے والی فلم میں تیزاب حملے کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ جہاں دپیکا پڈوکون اس کو پروڈیوس کریں گی، وہیں خاتون ہدایت کار میگھنا گلزار اس کی ہدایات دیں گی۔ میگھنا گلزار اور دپیکا پڈوکون بھی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی۔

فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہوگی، دپیکا پڈوکون فلم میں 32 سالہ تیزاب حملے کا شکار بننے والی خاتون لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں اداکارہ لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—فائل فوٹو: لیٹسٹلے
فلم میں اداکارہ لکشمی اگروال کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی—فائل فوٹو: لیٹسٹلے

فلم ٹیم کے مطابق لکشمی اگروال پر 2005 میں ایک شخص نے اس وقت تیزاب سے حملہ کیا تھا، جب وہ بس اسٹاپ پر گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں۔

لکشمی اگروال پر اس شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا، جس سے انہوں نے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا، بعد ازاں انہوں نے ایک سماجی کارکن الوک ڈکشٹ سے 2014 میں شادی کی اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے۔

لکشمی اگروال نے خود پر تیزاب حملے کے بعد بہادری سے میڈیا اور لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے حملہ آور کو سزا دلانے کے لیے کوشش کی اور وہ اس کوشش میں کامیاب بھی گئیں۔

لکشمی اگروال کے واقعے اور ان کی جدوجہد کی بدولت ہی سپریم کورٹ نے تیزاب حملوں سے متاثر افراد کی حمایت میں قانون میں ترامیم کرکے حملہ آوروں کے لیے سخت سزائیں تجویز کیں۔

لشکمی اگروال نے 2014 میں ایک سماجی کارکن سے شادی کی، انہیں ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انڈین ایکسپریس
لشکمی اگروال نے 2014 میں ایک سماجی کارکن سے شادی کی، انہیں ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انڈین ایکسپریس

میگھنا گلزار کے مطابق فلم میں لکشمی اگروال کی تیزاب حملے سے پہلے اور بعد کی زندگی دکھائے جانے سمیت ان کی جانب سے کی گئی جدوجہد کو دکھایا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس کی دیگر کاسٹ میں اور کون شامل ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی حتمی اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ دپیکا پڈوکون آئندہ ماہ تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، تاہم تاحال اس حوالے سے رنویر سنگھ یا خود انہوں نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

ان دونوں کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے گردش میں ہیں، اب اطلاعات ہیں کہ دونوں نومبر کے آخر تک اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

فلم کی ہدایات میگھنا گلزار دیں گی—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
فلم کی ہدایات میگھنا گلزار دیں گی—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024