• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران عباس نے شادی اور محبت سے متعلق خاموشی توڑ دی

شائع October 5, 2018
عمران عباس نے 2009 سے ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
عمران عباس نے 2009 سے ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ، فلموں اور بولی وڈ کے اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک بیسیوں بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی۔

خیال رہے کہ عامر عباس نے اب تک 8 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے 3 فلمیں بولی وڈ کی ہیں۔

عمران عباس نے اگرچہ کیریئر کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے کیا اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں بہترین اداکاری کی، جس کے بعد 2013 میں انہوں نے فلم ‘انجمن’ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

عمران عباس کی پہلی بولی وڈ فلم 2014 میں ‘کریئیچر تھری ڈی’ ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔

عمران عباس کی دوسری بولی وڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ تھی، جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کا دنیا کے خوبصورت چہروں کیلئے انتخاب

ان کی تیسری بولی وڈ فلم ‘جانثار’ 2015 میں ریلیز ہوئی، تاہم انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں اب تک سنجے لیلیٰ بھنسالی، شیکھر کپور اور کرن جوہر سمیت بڑے بولی وڈ فلم ساز متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کر چکے ہیں۔

اداکارہ، فلم ساز و ٹی وی میزبان ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام ‘اسپیک یوئر ہرٹ ود ثمینہ پیرزادہ’ میں بات کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ انہیں بولی وڈ میں کام کرنے کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا، تاہم وہ اتنا برا تجربہ بھی نہیں تھا۔

عمران عباس نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی، بچپن، بہنوں سے پیار اور والدین سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں شروع سے ہی شاعری اور کہانیاں لکھنے کا شغف رہا ہے۔

عمران عباس کے مطابق وہ زمانہ طالب علمی میں فٹ بال کھیلنے سمیت فٹنیس کے لیے دیگر پریکٹس بھی کرتے تھے۔

انٹرویو کے دوران عمران عباس نے محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں کم عمری والی محبت کبھی بھی نہیں ہوسکتی، تاہم وہ اس وقت بھی کسی سے محبت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران عباس اور سجل علی ایک ساتھ

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد بچے ہوں۔

انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی بار جب ان کے پروگرام میں شرکت کریں گے، تب تک ان کے ہاں ایک بچہ ہوچکا ہوگا اور وہ اس سمیت پروگرام میں شامل ہوں گے۔

اداکار نے اگرچہ یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے اور کب شادی کرنے والے ہیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی ہوں۔

عمران عباس نے دنیا کی زندگی، محبت، عیش و عشرت اور کامیابیوں کو وقتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب چیزیں یہیں رہ جانی ہیں، یہ دنیا فانی ہے، ان سب چیزوں کا کوئی بھروسہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس ایک اور بولی وڈ فلم میں کاسٹ

اداکار نے بتایا کہ اس دنیا اور زندگی میں ہر انسان کو ہر وقت ایک خوف ہوتا ہے کہ اس سے فلاں چیز چھن جائے گی اور یہ حقیقت بھی ہے کہ ہر چیز یہیں رہ جانی ہے۔

عمران عباس نے انکشاف کیا کہ انہیں سب سے زیادہ قبرستان میں سکون محسوس ہوتا ہے، اس لیے وہ وہاں اکثر جایا کرتے ہیں۔

اداکار کے مطابق شروع میں قبرستان جانے پر انہیں لوگوں نے منع کیا، لیکن چوں کہ انہیں وہاں سکون محسوس ہوتا ہے، اس لیے وہ وہاں کثرت سے جایا کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024