• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

'دہشت گردوں' کے حملے میں 7 ترک فوجی ہلاک

شائع October 4, 2018

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے بطمان میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے بم دھماکے میں 7 ترک فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق بطمان گورنر آفس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے بم نصب کیا تھا جسے فوج کی بکتر بند گاڑی کے پاس آتے ہی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ ضلع گرکس میں کیا گیا جبکہ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں عدالت کے باہر دھماکا، 4 افراد ہلاک

بعد ازاں ہیلتھ آفسر نے بتایا کہ بطمان کے سرکاری ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دیگر 3 فوجی دم توڑ گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آزادی حاصل کرنے کے لیے کرد ملیشیا گزشتہ 30 سال سے ترکی میں مسلح جدوجہد میں مصروف ہے اور مذکورہ ملیشیا کو ترکی سمیت امریکا اور یورپی ممالک نے کالعدم قرار دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام: ترک سرحد کے قریب دھماکا، 48 افراد ہلاک

واضح رہے کہ اس دوران مسلح جھڑپوں اور کشیدگی میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024