• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک، زمبابوے کو 120رنز سے شکست

شائع October 4, 2018
عمران طاہر کا ہیٹ ٹرک کی تکمیل پر ایک انداز، انہوں نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
عمران طاہر کا ہیٹ ٹرک کی تکمیل پر ایک انداز، انہوں نے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک اور ڈیل اسٹین کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 120 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور 101 رنز پر 7 جنوبی افریقی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت دوطرفہ سیریز پر مقدمے کا فیصلہ دو ہفتے میں متوقع

لیکن اس موقع پر ڈیل اسٹین زمبابوین باؤلرز کی راہ میں حائل ہو گئے اور انڈیل فلکوایو کے ہمراہ 8ویں وکٹ کے لیے 75رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بہتر مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 198رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ڈیل اسٹین 60، ایڈن مرکرم 35 اور فلکوایو 28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ایک آسان ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم ڈیل اسٹین کی عمدہ باؤلنگ کے سبب 26رنز پر ہی دو وکٹوں سے محروم ہو گئی۔

تاہم زمبابوین بیٹنگ لائن کی تباہی کا اصل آغاز اس وقت ہوا عمران طاہر باؤلنگ کے لیے اور انہوں نے اپنے چھ اوورز میں ہی زمبابوین بیٹنگ لائن کی بساط لپیٹ دی۔

جنوبی افریقی باؤلر نے اس دوران شان ولیمز، پیٹر مور اور برینڈن مووٹا کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: انعم کی تباہ کن باؤلنگ، بنگلہ دیشی ٹیم صرف 30رنز پر ڈھیر

زمبابوے کی پوری ٹیم 24اوورز میں 78رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور اس تباہی کے ذمے دار عمران طاہر تھے جنہوں نے صرف 24رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو وکٹیں ڈیل اسٹین کے نام رہیں۔

زمبابوے کپتان ہملٹن مساکاڈزا 27رنز بنا کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

721 دن کے طویل وقفے کے بعد پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے اسٹار جنوبی افریقی باؤلر ڈیل اسٹین کو 60رنز کی دلکش اننگز اور 2 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024