• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سدھارتھ ملہوترا نے اپنے افیئر اسکینڈلز پر خاموشی توڑ دی

شائع October 2, 2018
میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے خاندان کا فرد نہیں، سدھارتھ ملہوترا—فوٹو: وکی پیڈیا
میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے خاندان کا فرد نہیں، سدھارتھ ملہوترا—فوٹو: وکی پیڈیا

آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ایکشن ہیرو سدھارتھ ملہوترا نے پہلی بار اپنے افیئر اسکینڈلز اور شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیانات دیے ہیں۔

33 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 40 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی شادی کرلیں گے۔

فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سدرھاتھ ملہوترا نے بتایا کہ کس طرح وہ ایک عام شخص سے اداکار بنے اور پھر کیسے ایک کے بعد ایک فلم کے کامیاب ہونے پر وہ مشہور بنے۔

سدھارتھ ملہوترا کے مطابق وہ انتہائی کم عمری میں ہی ممبئی آگئے تھے اور وہ اپنے تمام اخراجات خود کرتے تھے۔

ایکشن ہیرو کے مطابق انہیں اداکار بنانے میں کرن جوہر کا ہاتھ ہے، اگر انہیں دھرما پروڈکشن کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں کام نہیں ملتا تو وہ آج اداکار نہ ہوتے۔

اپنی پہلی فلم کے ساتھ اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے حوالے سے بھی انہوں نے خصوصی بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ تینوں بہترین دوست ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا وہ بھی عالیہ بھٹ کو محض دوست ہی سمجھتے ہیں یا پھر اس سے آگے کا معاملہ ہے پر سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ بھی اداکارہ کو دوست ہی سمجھتے ہیں۔

کالج کے زمانے میں پیار کا مفہوم کچھ اور تھا، اب کچھ اور ہے، سدھارتھ ملہوترا—فوٹو: فلم فیئر
کالج کے زمانے میں پیار کا مفہوم کچھ اور تھا، اب کچھ اور ہے، سدھارتھ ملہوترا—فوٹو: فلم فیئر

سدھارتھ ملہوترا نے مہارت سے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے افیئر کی بات کو چھیڑے بغیر کہا کہ وہ ایک دوسرے سے کئی باتیں شیئر کرتے ہیں۔

ایک ساتھ ایک ہی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے کیریئر کا آغاز کرنے اور پھر اب کامیاب بن جانے پر سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ عالیہ اور ورون دھون بھی ان کی طرح اپنا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر وہ تینوں کسی فلم میں نظر آئیں، تاہم ایسا جلد ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

پیار کیا ہوتا ہے کہ جواب میں سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ جب وہ کالج میں پڑھتے تھے تب لڑکا کا دیکھنا اور پھر مسکرا دینا ہی ان کی نظر میں پیار تھا، لیکن اب پروفیشنل زندگی میں اس کی تشریح کچھ اور ہے۔

عالیہ اور سدھارتھ کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل
عالیہ اور سدھارتھ کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فائل فوٹو: دکن کیرونیکل

اداکارہ کیارہ آڈوانی کے ساتھ افیئر کی زیر گردش خبروں کے حوالے سے سدھارتھ ملہوترا نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور اداکار انہیں کیریئر کے آغاز سے ہی ایسی افواہیں سننے کو ملیں۔

اپنے انٹرویو میں اگرچہ انہوں نے کسی بھی اداکارے کے ساتھ اپنے تعلقات یا رومانس کا اعتراف نہیں کیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ 40 سال کے ہوجانے سے قبل ہی شادی کرلیں گے۔

خیال رہے کہ 2012 میں عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ میں کام کرنے کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

سدھارتھ اور جیکولین کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی گردش میں رہیں—فوٹو: کوئی موئی
سدھارتھ اور جیکولین کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی گردش میں رہیں—فوٹو: کوئی موئی

تاہم خبریں تھیں کہ عالیہ بھٹ کی جانب سے رنبیر کپور سے تعلقات قائم کیے جانے کے بعد سدھارتھ ملہوترا نے بھی اپنے راستے تبدیل کیے اور وہ جیکولین فرنانڈس کے قریب آگئے۔

جیکولین فرنانڈس کے ساتھ فلم ‘جنٹلمین’ میں کام کرنے کے دوران یہ خبریں سامنے آئیں کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات ہیں، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی۔

چند ماہ سے سدھارتھ اور کیارہ کے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں—فوٹو: ریلیز سون
چند ماہ سے سدھارتھ اور کیارہ کے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں—فوٹو: ریلیز سون

گزشتہ چند ماہ سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارہ آڈوانی کے تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور انہیں بولی وڈ کی اگلی جوڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

علاہ ازیں سدھارتھ ملہوترا کا نام پرینیتی چوپڑا سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے، جن کے ساتھ آج کل وہ اپنی آنے والی فلم ‘جبریاں جوڑی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سدھارتھ ان دنوں پرینیتی کے ساتھ آںے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—پرومو فوٹو
سدھارتھ ان دنوں پرینیتی کے ساتھ آںے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024