• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رینشا سر کی انجری کا شکار، پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک

شائع October 1, 2018

آسٹریلین بلے باز میٹ رینشا سر کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے سبب ان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستان اے کے خلاف دبئی میں جاری چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران میزبان بلے باز عابد علی کی جانب سے اتوار کو کھیلا گیا شاٹ شارٹ لیگ پر کھڑے میٹ رینشا کے سر پر جا لگا تاہم خوش قسمتی سے اس وقت آسٹریلین فیلڈر نے سر پر ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ 2 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے

اس موقع پر رینشا ہیلمٹ اتار کر میدان میں اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے جس کے بعد میڈیکل اسٹاف نے ان کا معائنہ کیا۔

میڈیکل اسٹاف نے انہیں میدان سے فوری طور پر باہر جانے کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے عمل کیا اور ان کی جگہ مارکس لبوشانے نے میدان میں آ کر فیلڈنگ کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی کوئنز لینڈ کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلتے ہوئے رینشا فلڈ کے دوران گیند لگنے سے سر کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور دوبارہ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اے کے خلاف لایون کی تباہ کن باؤلنگ، عابد ڈٹ گئے

صرف یہی نہیں بلکہ 2017 میں پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھی سر پر گیند لگنے کے سبب وہ میچ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

آسٹریلین بلے باز ایرون فنچ نے صحافیوں سے گفتگو میں رینشا کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سر پر بہت شدت سے گیند لگی، وہ پوری دوپہر طبی عملے کے ساتھ موجود تھے لیکن انہوں نے بہت ہمت کا مظاہرہ کیا اور اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024