• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کو نوٹس بھجوا دیا

شائع October 1, 2018
تنوشری دتہ کے مطابق انہیں 2008 میں ہراساں کیا گیا—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے
تنوشری دتہ کے مطابق انہیں 2008 میں ہراساں کیا گیا—فائل فوٹو: اسپاٹ بائے

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

تنوشری دتہ نے گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ 2008 میں فلم ‘ہارن اوکے پلیز’ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور فلم کے عملے نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ گانے میں نامناسب سین شوٹ کروانا چاہتے تھے۔

اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے ایک بعد 27 ستمبر کو نانا پاٹیکر نے اعلان کیا تھا کہ وہ تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

نانا پاٹیکر نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ تنوشری دتہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، تنوشری دتہ

انہوں نے سوال کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ کسی کو فلم کے سیٹ پر 50 سے 100 افراد کے سامنے ہراساں کریں؟

تاہم اب نانا پاٹیکر نے اپنے وکیل کے توسط سے تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نانا پاٹیکر کی وکیل نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں تنوشری دتہ سے معافی کیا گیا ہے۔

نانا پاٹٰیکر کے وکیل راجندرا شردھوکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوٹس میں اداکارہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نانا پاٹیکر نے اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

وکیل کے مطابق تنوشری دتہ کو یکم اکتوبر کو کسی وقت بھی قانونی نوٹس مل سکتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر اس وقت اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ کے سلسلے میں ممبئی سے باہر ہیں، تاہم وہ یکم یا دوئم اکتوبر کو پہنچیں گے، جس کے بعد وہ ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دوسری جانب تنوشری دتہ نے گزشتہ روز الزام عائد کیا کہ نانا پاٹیکر انہیں دھمکیاں دے بھی دے رہے ہیں، تاہم وہ ان سے ڈرنے والی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024