• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے آزاد امیدوار نااہل

شائع October 1, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے آزاد امیدوار محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان کے انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور کامیاب آزاد امیدوار محمد سلمان کو نااہل کردیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی حکومتیں معطل کردیں

ساتھ ہی ای سی پی نے محمد سلمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) ریکارڈ کے مطابق آزاد امیدوار محمد سلمان کی عمر انتخابات 2018 کے وقت 25 سال سے کم تھی۔

خیال رہے کہ پی پی 217 کے ووٹرز شعیب اکمل قریشی، طاہر حمید قریشی نے آزاد امیدوار کی فتح کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

2018 کے عام انتخابات میں ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں ایک سخت مقابلے کے بعد محمد سلمان نے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔

آزاد امیدوار محمد سلمان نے 35 ہزار 2 سو 94 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ تحریک اںصاف کے شاہ محمود قریشی 31 ہزار 7سو 16 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024