• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

محمد حفیظ 2 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے

شائع October 1, 2018 اپ ڈیٹ October 3, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

ٹیم انتظامیہ اور سیلکشن کمیٹی نے قائدِ اعظم ٹرافی میں محمد حفیظ کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ پہلی دستیاب فلائٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، عامر ڈراپ

محمد حفیظ نے چند روز قبل ہی قائدِ اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

خیال رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی اور پھر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کی پرفارمنس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار آل راؤنڈر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد حفیظ اب تک 50 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 39.22 کی اوسط سے 3452 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، آسٹریلین اسکواڈ سے میکسویل ڈراپ

محمد حفیظ ایک مرتبہ ڈبل سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 224 ہے جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھلنا کے مقام پر اپریل 2015 میں اسکور کیا تھا۔

محمد حفیظ باؤلنگ کے شعبے میں بھی اپنے صلاحیتوں کا جوہر دکھا کر اب تک 52 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ گزشتہ 2 برس سے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، اور انہوں نے اپنا آخری میچ مصباح الحق کی قیادت میں اگست 2016 میں کھیلا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024