گورنرہاؤس پشاور کے دروازے فیملیز کیلئے کھول دیئے
پشاور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے فیملیز کے لیے کھول دیئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ بروز اتوار (آج) صرف مقامی گرلز کالجز کی طالبات کو گورنر ہاوس کی سیرکرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنرہاؤس سندھ کے دروازے فیملیز کیلئے کھولنے کا اعلان
پشاور گورنر ہاؤس ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلا رہے گا۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ گورنر ہاوس سے متعلق اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی لیکن انہیں اندر داخلے کی اجازت نہیں مل سکی جس کے بعد وہ مایوس لوٹ گئے۔
نمائندہ ڈان نے بتایا کہ گورنر ہاؤس انتہائی حساس مقام پر واقع ہے جس کے ایک کلومیڑ کے دائرے میں وزیراعلیٰ ہاوس، چیف سیکریٹری آفس، آئی جی آفس، آئی جی پی ہاؤس اور سیکیورٹی اداروں کے دفاتر موجودہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیر کے لیے آنے والی فیملیز کو اپنی گاڑیاں گورنر ہاوس میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگئی اور گورنر ہاوس کے باہر پارکنگ کا باقاعدہ کوئی انتظام نہیں ہے اس لیے فیملز کو گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے شدت پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اجازت ملنے کے بعد فیملیز گورنر ہاوس میں موجود تمام عمارتوں کی سیر کر سکیں گی۔
مزیدپڑھیں: سندھ کی طرح پنجاب کا گورنر ہاؤس عام لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان
اس ضمن میں انتظامیہ نے بتایا کہ گورنر کے زیر استعمال بلڈنگ اور آفس میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ سندھ گورنر ہاؤس کو بھی 7 ستمبر سے فیملیز کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ فیملیز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے آفس اور ان کے تحریر کردہ تاریخی مضامین دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤسز میں ہمارا کوئی گورنر نہیں بیٹھے گا اور دانشوروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے جو ہمیں بتائے گی کہ کیا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بھی وفاداروں کو نوازیں گے، یہ امید ہرگز نہیں تھی
انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو اعلیٰ ترین یونیورسٹی بنائیں گے جہاں تحقیق ہوگی اور دنیا سے بڑے بڑے اسکالرز کو بلائیں گے جبکہ یہ یونیورسٹی اعلیٰ طرز کی ہوگی۔
عمران خان کے نئے پاکستان کے لیے کیے گئے وعدوں میں ’وزیر اعظم ہاؤس کو تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا وعدہ‘ بھی شامل تھا۔











لائیو ٹی وی